قذافی سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے2 پچز تیار
لاہور(نمائندہ سپورٹس)کستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ میچز کیلئے دو پچز تیار کی جا رہی ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں تزئین و آرائش کی زیادہ ضرورت نہیں، کیونکہ یہاں انٹرنیشنل میچز تواتر سے ہو رہے ہیں، البتہ گراونڈ اور پچز کی تیاری پر زیادہ فوکس ہے۔موسم کی سختی کے باعث گراونڈ سٹاف کو مشکلات کا سامنا ہے، میدان کے وسط میں دو پچز کے علاوہ ٹیموں کیلئے پریکٹس پچز بھی تیار کی جا رہی ہیں جبکہ انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا کام بھی شروع ہو گیا۔