اولمپکس رنگزکی نقاب کشائی‘ میزبان شہر ٹوکیو کے ساحل پر نصب
لاہور(سپورٹس ڈیسک )دنیا میں کھیلوں کے عظیم ترین میلے اولمپکس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔اسی سلسلے میں پانچ رنگین دائروں پر اولمپکس کے مخصوص نشان بحری جہاز کے ذریعے ماڈل میزبان شہر ٹوکیو پہنچا دیا گیا ہے، 50فٹ اونچے اور 100فٹ چوڑے دیوہیکل ماڈل کو ساحل پر نصب کردیا گیا ہے۔ اس مقام پر کچھ کھیل منعقد ہونے ہیں۔یہ اولمپک کھیل ختم ہونے تک اس بجرے پر نصب رہے گا۔اس علامتی نشان کو ٹوکیو کے نزدیک یوکوہاما کے ایک شِپ یارڈ میں بنایا گیا ہے۔ اسے مکمل ہونے میں 5 مہینے لگے ہیں۔ 24 جنوری سے اس علامت کو ہر رات روشن کیا جائے گا۔ تنصیب سے پہلے اولمپکس رنگز کی نقاب کشائی کی گئی ۔کھیلوں کے کئی وینیوز اور سٹیڈیم مذکورہ مقام کے ارد گرد ہیں، ان رنگز کی باقاعدہ افتتاحی تقریب اولمپکس شروع ہونے سے ٹھیک چھ ماہ قبل 24جنوری کو ہوگی۔اولمپکس گیمز کا انعقاد جاپانی دارالحکومت میں 24جولائی سے 9 اگست تک ہوگا۔