• news

انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان پہلا میچ آج اسکاٹ لینڈ کیخلاف کھیلے گا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 ء میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا‘ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ (آج)اتوار کو پوچیف سٹروم کے نارتھ ویسٹ یونیورسٹی اسپورٹس ویلج گرا ونڈ میں کھیلا جائے گا۔ گروپ سی میں شامل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم 22 اور 24 جنوری کو بالترتیب زمباوے اور بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی، دونوں ٹیموں کے خلاف میچز بھی پوچیف اسٹروم میں ہی کھیلے جائیں گے۔گروپ سی میں ٹاپ کرنے کی صورت میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں گروپ ڈی کی رنرزاپ ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ای پیپر-دی نیشن