انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز‘امارات‘بنگلہ دیش کی ٹیمیں کامیاب
لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ میں جاری انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیزنے آسٹریلیا ‘بنگلہ دیش نے زمبابوے ‘متحدہ عرب امارات نے کینیڈا کو شکست دیدی ۔ نیوزی لینڈ اور جاپان کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔آسٹریلوی جونیئر ٹیم 35.4اوورز میں 179رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ فریزر میگرک 84‘روئے 40رنز بناکر نمایاں رہے ۔آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ سیلز نے چار جبکہ فورڈ نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز جونیئر ٹیم نے ہدف46اوورز میں سات وکٹوں پرپوراکرلیا ۔ ینگ61رنز بناکر نمایاں رہے ۔ سنگھا نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔ نعیم ینگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ زمبابوے نے بارش سے متاثرہ میچ میں28.1اوورز میں 6وکٹوں پر 137رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کو 22اوورز یں 130رنز کاہدف ملاجو 11.2 اوورز میں ایک وکٹ پرپورا کرلیا گیا ۔پرویز حسین ایمن 58اور محمود الحسن 38رنز پرناقابل شکست رہے ۔ متحدہ عرب امارات نے 8وکٹوں پر 231رنز بنائے ۔ مہیر پٹیل 90رنز بناکر نمایاں رہے ۔ شرمانے تین ‘چیتھیا ‘لاکرانے دو دو کھلاڑیوں کوآئو ٹ کیا۔ متحدہ عرب امارات نے ہدف 38.4اوورز میں 2وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ فجی جوہان نے ناقابل شکست 102رنز بنائے ۔ کپتان لاکرا نے 66رنز کی اننگز کھیلی۔ فجی جوہان کو میچ کا میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ نیوزی لینڈ اور جاپان کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے 28.5اوورزمیں 2وکٹوں پر 195رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی ۔ مائیرو 51‘وائٹ80رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ بارش کا سلسلہ نہ رکنے پر امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔