• news

2019ء زندگی کامشکل ترین سال تھا:نائومی اوساکا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین اوپن کی دفاعی چیمپئن ناؤمواساکا نے کہاہے کہ 2019 زندگی کامشکل ترین سال تھا۔ بائیس سالہ کھلاڑی نے گزشتہ برس کاآغاززبردست اندازسے کیاتھا۔انہوںنے میلبورن میں مسلسل گرینڈسلام ٹائٹل جیتے اورعالمی رینکنگ نے پہلی پوزیشنزپرپہنچ گئیں۔ تاہم اس کے بعدوہ رولینڈگیروس سے تیسرے اورومبلڈن سے پہلے مرحلے میں باہرہوگئیں ،اوریوایس اوپن کے ٹائٹل کاان کادفاع اسی طرح ناکام ہوگیا۔ جاپانی کھلاڑی اپنے آبائی شہراوساکامیں دوبارہ فارم میں آئی اورانہوںنے بیجنگ اورموسم خزاں میں ٹائٹل جیتے ۔ وہ بارہ برس پہلے کے مقابلے میں اس وقت بہترفارم میں ہیں اوروہ اچھی ٹینس کھیل رہی ہے۔ لیکن ایمانداری سے گزشتہ سال میری زندگی کامشکل ترین سال تھا،اوراب میں امیدکرتی ہوں کہ بہتری آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن