سیریز مس کرنا گناہ کے مترادف‘فیملی نے پاکستان جانے سے روکا: مشفیق الرحیم
لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ سیریز مس کرنا ایسے ہے جیسے کوئی گناہ کرنا ہے ۔ انہوں نے بورڈ کو دورہ پاکستان نہ کرنے کی وجوہا ت بیان کرنے کیلئے خط بھی لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بورڈ مجھے کہے کہ کسی سیریزمیں آرام کرنا ہے تو وہ میرے لئے گنا جیسا ہے ۔ایک ایسے وقت میں جبکہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونے ہیں اور میرے پاس کھیلنے کا آپشن بھی ہے مگر میں دورہ پاکستان سے انکار کر رہا ہوں‘وجہ یہ ہے کہ میری فیملی پاکستان جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔ فیملی کیخلاف کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا ۔ میرے نزدیک کرکٹ سے زیادہ زندگی پہلے ہے۔ امید ہے پاکستان میں صورتحال مزید بہترہو گی‘دوسری ٹیمیں بھی دورہ کریں گی ‘میں بھی ضرور جائوں گا۔ میں نے 2008ء میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ایماندار ی کی بات ہے کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے بہترین جگہ ہے ۔