سانگلاہل:پولیس کی کارروا ئی‘بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمان کھاڑک کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران تھانہ صدر پولیس کی نے کارروا ئی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو سرغنہ ممتاز عرف تاجو سمیت گرفتار کرلیا، ڈکیت گینگ کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، وارداتوں میں چھینے ہوئے موبائلز اور 6 لاکھ روپے برآمد کر لئے، ڈکیت گینگ کے ارکان ضلع ننکانہ سمیت ضلع شیخوپورہ، فیصل آباد، چنیوٹ اور فیصل آباد پولیس کو ڈکیتی، رابری اور اقدام قتل کے 24 مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 14 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔