• news

خدمت کے جذبہ کو فروغ دیا جائے گا:چوہدری زاہدسعید

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بار کونسل میں اقتدار کی منتقلی کی تقریب ہوئی جس میں نومنتخب صدرچوہدری زاہد سعید ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ملک جاوید احمد کھوکھر ایڈووکیٹ ، سابق صدر بار ایسوسی ایشن رانا زاہد محمود خاں ایڈووکیٹ ، سابق جنرل سیکرٹری انصار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ، سینئر لائرز تقی خاں ایڈووکیٹ، چوہدری ولایت علی، عابد حسین چھٹہ ، ممبر پنجاب بار کونسل رانا سیف اللہ خاں، چوہدری محمد شفیق ، منور چوہدری ، محمد نواز ہاشمی ، ایم بی طاہر ،چوہدری نصراللہ وٹو ، چوہدری محمد اشرف کمبوہ ، چوہدری محمد عثمان ورک ، محمد عبداللہ ، فضل بلال نواز ، میاں شہزاد اقبال، مسز ریحانہ ناز گھمن ، سیدہ شازیہ بخاری ، مس مسرت ریحانہ ، لالہ افتخار ،عہدیداران و ارکان ایگزیکٹو باڈی رانا شفقت رسول ، محمد عثمان بھٹی ، حافظ امتیاز اشرف ، محمد ریاض چھینہ ، وقاص احمد ، فرحان احمد خان ، محمد بلال عظیم خان ، عابد محمود ، رانا علی عدیل ، عبدالمناف خان ،میاں امجد پرویز ، عبدالمنان ، یاسر عمار علوی ، رانا غلام سرور ، غلام سجاد بھٹی ، شبیر حسین ورک ، توصیف سہیل ڈھڈی سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری زاہدسعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ان کی کامیابی کے ثمرات میری ذات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ وکلاء برادری تک منتقل کرنے کیلئے مشنری جذبہ کے تحت کام کیا جائے گا،وکلاء برادری کا مشکور ہوں جنہوں نے خدمت کرنے کا موقع دیا ، وکلاء کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے تمام تر اختیارات اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ خدمت کے جذبہ کو فروغ دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن