مہنگائی کی وجہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہے جس نے ملک کو قرضوں میں ڈبویا: فواد چوہدری
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے مہنگائی کی وجہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو قرار دیدیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما و ترجمان مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ آسٹریلیا سے اور آپ کی لیڈرشپ لندن سے واپس تشریف لائیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ مڈل کلاس کے غم میں جتنے آپ بے حال ہیں‘ عوام کو پتہ ہے۔ مہنگائی کی وجہ آپ کی قیادت ہے جنہوں نے جنہوں نے قرضوں میں ملک کو ڈبویا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا ملک سے ڈالر باہر منتقل کیا گیا۔ معاشی عدم استحکام سے نکلنا اہم ہے‘ لیکن مریم اورنگزیب یہ سبق نہ پڑھائیں۔