مواخذے کی کارروائی عوام پر خطرناک حملہ، صدارتی الیکشن متاثر کرنے کی شرمناک حرکت ہے: وکلا ٹرمپ
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر کے وکلاء نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی پر عوام پر خطرناک حملہ آئندہ ہونے والے صدارتی الیکشن کو متاثر کرنے کی شرمناک حرکت ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء نے مواخذے کو عوام پر خطرناک حملہ قرار دیدیا۔ اس حوالے سے وکلاء نے 6 صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹس کچھ ثابت نہیں کر سکتے۔ وکلاء کا کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی عوام کے حقوق پر خطرناک حملہ اور آئندہ صدارتی الیکشن کو متاثر کرنے کی شرمناک حرکت ہے۔ واضح رہے کہ سینٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا۔