اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی سمری منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ بنولہ پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔ لاہور گارمنٹس سٹی کمپنی کی کیش ڈویلپمنٹ قرض کی گرانٹ میں تبدیلی کی سمری شامل ہے۔