• news

افغان طالبان نے امریکی جنگ بندی مطالبہ مسترد کردیا

قطر (نیٹ نیوز) افغان طالبان نے افغان امن مذاکرات کے دوران امریکا کا سیز فائر کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امن کے لئے قطر میں امریکا طالبان مذاکرات کے دوران امریکا نے سیز فائرن کا مطالبہ کیا تھا۔ جسے طالبان کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔ مذاکرات کے حوالے سیترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا بتانا ہے کہ بات چیت اچھی رہی جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔ افغان امن مذاکراتی عمل سے باخبر ایک طالبان رہنما نے بتایا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ طالبان مذاکرات کے دوران سیز فائر کا اعلان کریں مگر ہم نے سیز فائرن کے اعلان کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ طالبان شوری نے امریکا سے امن معاہدے کے بعد سیز فائر پر اتفاق کیا ہے اور معاہدے کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے نمائندے جرمنی میں ملاقات کریں گے۔ افغان امن مذاکرات میں طالبان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی پیشکش کی گئی تھی۔ جس پر امریکہ 10 دن کی جنگ بندی پر متفق ہوگیا۔ واضح رہے کہ طالبان کی جابن سے جنگ بندی کی اپنی پیشکش پر مشتمل تحریری دستاویزات گزشتہ دنوں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ قطر کے دوران انہیں دی گئی تھی۔ افغان امن مذاکرات کے لئے طالبان اور امریکی نمائندوں کا اجلاس بدھ اور جمعرات کو دوحہ میں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن