• news

کشمیریوں کو سنگین چیلنجز کا سامنا، سینٹ میں قرارداد لائیں گے: امریکی سینیٹر

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکا کے سینیٹر کوری بوکر نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل کیے جانے کے معاملے پر سینیٹ میں قرارداد لانے کا عزم کیا ہے۔سینیٹر کوری بوکر نے اپنے اعزاز میں واشنگٹن میں منعقدہ تقریب کے بعد خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کررہی ہے۔امریکن سینیٹر کا کہنا تھا کشمیریوں کو سنگین نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے اور وہاں جو کچھ ہورہا ہے اس کے بارے میں شفاف صورتحال سامنے نہیں آرہی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کشمیر کے معاملے میں متحد ہوکر ایک ا?واز سامنے لائی جاسکے گی۔اس موقع پر ان کے ساتھ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد اور اے پی پیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر ترمزی بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن