پاکستان بار کونسل کی خدمت میں
مکرمی! آپ کے مؤقر جریدے کے ذریعے پاکستان بار کونسل کی توجہ اس طرف دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک میں خواندگی کی شرح بہت کم ہے عوام اپنے فرائض اور حقوق سے نا واقف رہے۔ ایسے میں قانون کی تعلیم ہی ایک ایسی چیز ہے جو مہذب معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں قانون کی تعلیم بہت ہی مشکل بنا دیا ہے۔ 3سالہ کورس 5سال کا کر دیا گیا ہے اور آپ کے علم میں ہو گا کہ پرائیویٹ کالجوں نے اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری فیسیں وصول کی ہیں۔ پوری دنیا میں علم حاصل کرنا انسان کا بنیادی حق ہے۔ آپ TESTS کے ذریعے پروفیشن میں آنے کے معیار کو بہتر کر سکتے ہیں۔ لیکن برائے مہربانی 5کی بجائے قانون کی تعلیم کا 3سالہ کورس بحال کر دیں اس کے علاوہ پرائیویٹ کالجوں کی فیسوں کو بھی REGULATE کریں۔ آپ کا ہر قدم ایک مہذب معاشرہ کی تشکیل میں اہم قدم تصور کیا جائے گا۔(بلال اشرف‘ قصور)