وزرا بیان بازی بند کریں
مکرمی! ’’وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے ملازمتوں کے حوالے سے بیان سے ان کی اپنی حکومت کے لئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں‘ کاش ! وفاقی وزیر بیان بازی کے بجائے سائنس و ٹیکنالوجی میں ’’مملکت اسلامیہ جمہوریہ پاکستان‘‘ کو دنیائے عالم میں ممتاز مقام دلانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے اور اس شعبہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے اس بیان سے جن کو روز گار کی سہولت میسر ہے ان سے روزگار چھینے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور بے روزگار نوجوان کی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے۔ خدا ایسے وفاقی وزراء کو اپنی ان ناعاقبت اندیشانہ ادائوں پر غور کرنے کی توفیق بخشے۔(محمد نصراللہ خان قمر نیازی‘ ممتاز منزل نزد پرانا بازار موچھ‘ میانوالی)