• news

تیسرا ٹیسٹ : جنوبی افریقہ انگلینڈ کیخلاف فالو آن کا شکار

لاہور (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 209رنز بناکر فالو آن کاشکار ہو گئی ۔ دوسری اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 102رنز بنا لئے ہیں ۔ اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 188رنز درکار جبکہ چار وکٹیں باقی ہیں ۔ میزبان پروٹیز کی دوسری اننگزمیں میلان بارہ ‘ایلگر پندرہ ‘زبیر حمزہ دو ‘کپتان فف ڈیوپلیسی چھتیس ‘وینڈر ڈیو سین دس ‘کوئنٹن ڈی کاک تین رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ورنن فلینڈر تیرہ اور مہاراج پانچ رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ جو روٹ نے چار جبکہ مارک ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز 499رنز 9کھلاڑی آئوٹ ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں جنوبی افریقن ٹیم 209رنز پرڈھیر ہو گئی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن