جونیئر ایشیا ہاکی کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر) جونیئر ایشیا ہاکی کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لے کر آئندہ ہفتے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی گراؤنڈ نمبر ایک میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے۔فیڈریشن کی ہدایت پر ٹرینرز نصر اللہ رانا اور عابد امین کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی فٹنس کاجائزہ لے کر ان کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جونئیر ایشیا ہاکی کپ 4 سے 12 جون تک ڈھاکہ بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔