کرکٹ آرگنائزر ملک منظور مانی سپر د خاک
لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین کرکٹرز ویلفیر ایسوسی ایشن پاکستان، نیو پرنس جم خانہ کے صدر اور معروف کرکٹ آرگنائز ملک منظور مانی کو سوگواروں کی بڑی لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ملک منظور مانی کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں ایم این اے وحید عالم، ایم پی اے بلال یاسین، ایم پی اے میاں مرغوب، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، سابق ایم پی اے ماجد ظہور، سابق مشیر وزیراعلٰی پنجبا خواجہ احمد حسان، خواجہ طاہر ضیائ، ٹی ایم او ملک طارق محمود، ڈائریکٹر فوڈ میاں ایوب، سابق ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی، سابق گنج بخش ٹاون طارق ثنا باجوہ، سابق ایل سی سی اے صدر خواجہ ندیم، کرکٹ آرگنائزر رشید خان، امپائر رشید بھٹی، خواجہ شہزاد، عدنان ہنجرا، باو حفیظ، افضل خان، باو رفیق، چوہدری منظور گجر، ڈاکٹر باسط، الیاس خان، شخ عزیز، داود خان، سردار نوشاد، نومی ملک، عفی ملک، کاشف ستار و دیگر شامل تھے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی آج فیض عالم مسجد سنت نگر میں بعد نماز ظہر شروع ہوگی جبکہ ساڑھے تین بجے دعا کرائی جائے گی۔