والد کی عیادت، مریم نواز نے بیرون ملک جانے کیلئے ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مریم نواز نے اپنے والد کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کیلیے لاہور ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی، متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر فریق بنایا گیا ہے اور نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹس کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے موقف اختیار کیا کہ والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے . نواز شریف کی تازہ رپورٹس میں انکے امراض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا لہذا میرا ان کے پاس موجود ہونا اشد ضروری ہے۔