• news

صندل خٹک، حریم شاہ ہراسگی کیس خواتین کو ہراساں نہیں کیا، ایف آئی اے نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت میں ٹک ٹاک گرل صندل خٹک اور حریم شاہ کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے کیس میں ایف آئی اے نے جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ انسپکٹر منعم بشیر چوہدری نے حریم شاہ اور صندل خٹک پر لگے الزامات سے متعلق جواب جمع کروایا۔ جواب میں کہا گیا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف مبشر لقمان نے ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی، مبشر لقمان نے موقف اختیار کیا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور من گڑھت ، بے بنیاد الزامات لگائے، ان کیخلاف انکوائری کی جائے۔ ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ مبشر لقمان کے الزامات پر صفائی کیلئے دونوں کو طلب کیا گیا لیکن وہ حاضر نہ ہوئیں، خواتین کو ہراساں نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد(خبر نگار)آئی جی سندھ کے تقرر و تبادلے کیلئے وفاق و سندھ حکومت درمیا ن نئے آئی جی کے نام پر مشاورت کا سلسلہ جاری۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق عدالتی حکم امتناع میں کوئی نئی بات نہیں۔آئی جی کے تبادلے کا اختیار صوبائی حکومت کو ہے ہی نہیں۔عدالتی حکم بھی تبادلہ بعد از مشاورت صوبہ و وفاق ہے۔رولز کے تحت آئی جی سندھ کا تبادلہ وفاق کرے گا۔ذرائع کے مطابق تازہ صورتحال پر وزیراعظم دفتر سے مشاورت جاری ہے۔وزیراعظم کی 3 روزہ دورے پر بیرونِ مْلک روانگی سے قبل معاملہ حل ہو نے کا امکان ہے ۔وزیراعظم دفتر سے سمری موصول ہوتے ہی نوٹیفکیشن جاری کردیاجاے ٔ گا۔وفاق و صوبے میں آئی جی سندھ تقرر و تبادلے پر اختلاف کے بغیر عمل ہو گا ۔وفاق صرف قواعد وضوابط کے مطابق تبادلہ چاہتی ہے۔وفاق نے ڈاکٹر امیر شیخ، غلام نبی میمن، آفتاب پٹھان کے نام دیئے ہیں۔ڈاکٹر امیر شیخ کا نام آئی جی سندھ کے لئے اتفاق رائے کے قریب ہے۔ڈاکٹر امیر شیخ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی رہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن