• news

مسلم لیگ ن چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان کے نام پر رضا مند

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا حکومت اور اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر، بلوچستان اور سندھ کے ارکان پر آج اتفاق رائے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کیلئے بابر یعقوب کی بجائے سکندر سلطان راجہ کے نام دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر بنانے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ حکومتی ارکان سکندر سلطان راجہ کے نام پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعدآج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی موقف سے آگاہ کرے گی۔ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو ارکان کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان صوبائی الیکشن کمیشن کے ناموں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے ، اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان راجہ کے نام پر رضا مندی کا اظہارکیا ہے جبکہ بلوچستان سے ممبر شاہ محمود جتوئی اور سندھ سے ممبر کیلئے نثار درانی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن متفق ہوگئے ہیں وزیراعظم کی منظوری کے بعد پارلیمانی کمیٹی چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کے ناموں کا اعلان منگل کے کے اجلاس میں کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن