• news

یوسف خان ایڈیشنل سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ تعینات، بابر حیات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرروتبادلے کردیئے گئے۔ یوسف خان کو ایڈیشنل سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کردیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسریوسف خان او ایس ڈی تھے۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے انوارالحق کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں۔ انوارالحق اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات تھے۔ بابر حیات تارڑ کو پنجاب حکومت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی گریڈ 22 کے بابر حیات تارڑ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن