• news

چین کے بڑے شہروں میں 2020 کے بعد پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی ہوگی

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چینی حکومت نے ڈسپوزیبل پلاسٹک کے استعمال میں کمی کیلئے نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ چین کے تمام بڑے شہروں میں 2020 کے بعد پلاسٹک کے تھیلوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ چھوٹے شہروں میں پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اطلاق 2022 سے ہوگا۔ رواں سال کے اختتام تک چین میں تمام ریسٹورنٹس کو پلاسٹک سٹرا کا استعمال ختم کرنا ہوگا۔ چین میں مصنوعات کی تیاری کیلئے درآمد پلاسٹک کے کچرے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
پلاسٹک پابندی

ای پیپر-دی نیشن