• news

آسٹریلیا میں شدید ژالہ باری اور طوفان باد و باراں،دو افراد زخمی

کینبرا ( نیٹ نیوز)مختلف آسٹریلوی علاقوں کو زوردار طوفانِ باد و باراں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری کا سامنا رہا۔آسٹریلوی حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ کاروباری شخصیات کو 5 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان انتہائی تیز ہوا، شدید بارش اور ژالہ باری نے لوگوں کو مالی نقصان پہنچایا ہے۔ کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پیر بیس جنوری کو ہونے والی موسلا دھار بارش سے فلش فلڈز کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ آسٹریلوی جنگلاتی آگ نے کئی ملین ایکڑ علاقے کو جلا کر رکھ کر دیا ہے اور اس کی لپیٹ میں آ کر ہونے والی ہلاکتیں انتیس تک پہنچ گئی ہیں۔ آگ ابھی بھی بعض علاقوں میں لگی ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن