سندھ حکومت نے آئی جی کیلئے قادر تھیبوکامران فضل اور مشتاق مہر کے نام وفاق کو بھیج دیئے
کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کیلئے تین نام باضابطہ طور پر وفاق کو بھیج دیئے۔ قادرتھیبو، کامران فضل اورمشتاق مہر کے نام ارسال کئے گئے۔ تعیناتی کا حتمی فیصلہ وفاق کرے گا۔سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کیلئے تین نام باضابطہ طور پر وفاق کو بھیج دیئے۔ سیکریٹری سروسز نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو غلام قادرتھیبو، کامران فضل اورمشتاق مہر کے نام بھیجے۔ اس حوالے سے پیر کو وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں پنجاب اور پختونخوا کے وزرائے اعلی کے خطوط کی کاپیاں بھی منسلک ہیں۔ کہا گیا کہ دیگر صوبوں کی طرح تین ناموں کا پینل بھیج دیا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ امید ہے آئی جی کے معاملے پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو کوئی نام نہیں بھیجے گئے۔ ادھر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ آئی جی کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے۔