بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں ،چاہیں تو ایک ماہ میں حکومت کو گرا دیں: رانا مشہود کا دعویٰ
لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ بہت بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی موجود ہیں اور اگر ہم چاہیں تو ایک ماہ میں حکومت کو گرا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہمارے ساتھ وہ تمام اراکین موجود ہیں جن کو (ن) لیگ چھڑوا کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کروائی گئی تھی اور جو آزاد حیثیت سے جیتے تھے میرے ساتھ سب کا رابطہ ہے۔