کراچی: ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے نثار پنہور گرفتار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے نثار پنہور کو گرفتار کر لیا گیا، بیٹے کا کہنا ہے کہ رات سے والد سے رابطہ نہیں ہو رہا، میرے والد پرویز مشرف دور میں ایم این اے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے نثار پنہور کو حراست میں لے لیا گیا۔ نثار پنہور کا کہنا ہے کہ کچھ افراد رات کو گھر آئے اور والد کو ساتھ لے گئے۔ برات سے والد صاحب سے رابطہ نہیں، انکا فون بھی بند ہے۔ بیٹے کا مزید کہنا ہے کہ میرے والد نثار پنہور پرویز مشرف دور میں ایم این اے تھے۔