سانحہ پی آئی سی: ایس ایس پی آپریشن محمد نویدایس پی سول لائنز دوست کھوسہ ذمہ دار قرار
لاہور(نامہ نگار) سانحہ پی سی آئی میں دو پولیس کو ذمہ دار قرار افسروں دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشن محمد نوید اور ایس پی سول لائن دوست محمد کو انکوائری کمیٹی نے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انکوائری رپوٹ پیر کو وزیراعلی پنجاب کو کابینہ اجلاس میں پیش گئی تھی۔ آئندہ کابینہ اجلاس میں افسروں کو سزا دی جائے گئی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق فوری کارروائی نہ کرنے پر پی آئی سی میں ہلاکتیں ہوئیں۔ واٹرکینن کا استعمال ہوتا تو وکلاء آگئے نہ جاتے۔ ذرائع کے مطابق دو افسروں کو ذمہ دار ٹھہراکر معاملے سے بچا لیا گیا، یوں دیگر تمام افسر معاملے سے کلئیر ہوگئے ہیں۔