ہرارے ٹیسٹ: سری لنکا کے 4وکٹوں پر 295رنز
لاہور(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میںمیزبان ٹیم کے 358رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے چار وکٹوں پر 295رنز بنالئے ۔مینڈس 80‘کپتان کرونا رتنے 37‘فرنینڈو اکیس ‘دنیش چندی مل بارہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ اینجلومیتھیوز 92اور ڈی سلوا42رنز پر کھیل رہے ہیں ۔