عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کیساتھ پرفارم کرکے پذیرائی ملی: مون پرویز
لاہور (کلچرل رپورٹر) پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی اور گلوکارہ مون پرویز یورپ کا کامیاب دورہ مکمل کرکے واپس وطن پہنچ گئے۔ گلوکارہ مون پرویز نے بتایا کہ انہوں نے فوک کے بادشاہ گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کیساتھ پہلی دفعہ پرفارم کیا ہے۔یورپ کے مختلف شہروں برسلز،کوپن ہیگن اور لندن میں شوز کئے جن میں ان کو کافی پذیرائی ملی۔ ہمارے ملک کے فنکاروں نے پاکستان سے باہر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور انہیں بڑی خوشی محسوس ہوئی جب انہوں نے عطااللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ یہ دورہ مکمل کیا۔