• news

موٹروے پولیس نے گزشتہ سال17 لاکھ 98ہزار 291لوگوں کاچالان کیا

اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے زون) M-1(پشاور تا اسلام آباد)اور M-2(اسلام آباد تا لاہور) تک سال 2019کی کارکردگی جاری کر دی۔ موٹروے پر ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے17 لاکھ 98ہزار 291لوگوں کو چالان کیا گیا۔ جن میں 13 VIPچالان بھی شامل ہیں۔36چوری شدہ گاڑیاں بر آمد کر لے مالکان تک پہنچائی گئی،27گمشدہ یا گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو والدین سے ملوادیا گیا۔موٹروے زون نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2019 میں مجموعی طور پر موٹروے پر سفر کرنے والے2 لاکھ14ہزار سے زائد لوگوں کو مختلف نوعیت کے مدد فراہم کیئں، 36چوری شدہ گاڑیاں بر آمد کر لے مالکان تک پہنچائی گئی،27گمشدہ یا گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو والدین سے ملوادیا گیا۔ مجموعی طور پر صرف موٹروے زون میں81 کروڑ 84لاکھ 1ہزار 4سو 74روپے کے جرمانے کئے گئے۔ اس کے علاوہ موٹروے زون میں 340کلو منشیات جس میں 28کلو ہیروین، 36.54کلو افیون ،261.2کلو چرس بھی بر آمد کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کی گئی۔ 36چوری شدہ گاڑیاں بر آمد کر لے مالکان تک پہنچائی گئی،27گمشدہ یا گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو والدین سے ملوادیا گیا۔ جبکہ 2کروڑ 47لاکھ 59ہزار 586روپے مختلف واقعات میں جن میں موٹروے سے ملنے والی رقم اور دیگر ایسے واقعات شامل ہیں جس میں لوگ اپنا قیمتی سامان سروس ایریا میں بھول گئے مالکان تک پہنچایا۔

ای پیپر-دی نیشن