مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17800کیوسک اور اخرج 17800کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد11200 کیوسک اور اخراج 11200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد14800 کیوسک اور اخراج5000کیوسک ہے۔، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد13600کیوسک اور اخراج 13600کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1482.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.595 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1184.35 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.415 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.085 ملین ایکڑ فٹ ہے۔