اوپن مارکیٹ میں ڈالر80 پیسے مہنگا
لاہور(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 1 پیسے کے اضافے سے 154 روپے 60 پیسے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 155 روپے ہو گئی۔ یورو 80 پیسے مہنگا ہو کر 172 روپے 30 پیسے اور برطانوی پونڈ ایک روپیہ مہنگا ہو کر 203 روپے کا ہو گیا۔