• news

او ایس ڈی یوسف خان کو ایڈیشنل سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات

اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈ منسٹریٹریٹو سروس گریڈ 20 کے او ایس ڈی یوسف خان کو ایڈیشنل سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کر دیا ہے، پاکستان ایڈ منسٹریٹریٹو سروس گریڈانیس کے اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات انوار الحق کی خدمات پنجاب حکومت کے سپردکر دی ہیں، گریڈ 22 کے بابر حیات تارڑ کو پنجاب حکومت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، گریڈ 17 کے ڈیپوٹیشن پر دفاع ڈویژن میں تعینات محمد اختر ملک کی خدمات جی ایچ کیو کے سپرد ،آفس مینیجمنٹ گروپ گریڈ 18کی خزانہ ڈویژن میں تعینات سیکشن افسر ماریہ نواز قیصرانی کو سیکشن افسر کابینہ ڈویژن تعینات کر دیا ہے، ایوان صدر میں آفس مینیجمنٹ گروپ گریڈسترہ کی مریم ایوب کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سیکشن افسر خزانہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن