• news

عمران فاروق کیس :برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ایف آئی اے کی درخواست منظور

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کرلی جبکہ عدالت نے تین سے سات فروری تک روزانہ کی بنیاد پر گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ایف آئی اے نے کہاکہ سترہ فروری کی بجائے تین فروری کو بیان قلمبند کیا جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے درخواست منظور کرلی یاد رہے کہ عدالت نے برطانوی گواہوں کے بیان قلمبند کروانے کے لیے سترہ فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن