• news

جاپان نے پاکستانیوں کیلئے امیگریشن کااعلان کر دیا

کراچی(آئی این پی ) جاپانی قونصل جنرل نے پاکستانیوں کیلئے امیگریشن کااعلان کر تے ہوئے کہا معاہدہ ہوچکا ہے،14 شعبہ جات میں اسکلڈ ورکز کو نوکری کے مواقع دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسومورا نے پاکستان عوام کو خوشخبری سنا دی اور بتایا روزگار کی فراہمی کیلئے پاکستان اور جاپان کے درمیان ایمریگیشن معاہدہ ہوگیا ہے۔ توشی کازو ایسومورا کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہوچکا ہے تاہم اچانک سے یہ شروع نہیں ہوگی ، دیکھنا ہوگا کہ درست اورباصلاحیت امیدوار کون ہے تاہم امیگریشن کیلئے جاپانی زبان لازمی سیکھنا ہوگی۔قونصل جنرل جاپان نے مزید کہا کہ چودہ شعبہ جات میں اسکلڈ ورکز کو نوکری کے مواقع دیے جائیں گے اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن