• news

پنجاب حکومت نے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کے تھیلے بھجوا دیئے

لاہور(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمی بخاری کے گھر آٹے کے تھیلے بھجوا دیئے۔چیئرمین فوڈ اتھارٹی عمر تنویر کے مطابق عظمی بخاری نے درخواست کی تھی کہ اگر اتنا آٹا ہے تو میرے گھر بھیجوا دیں، عظمی بخاری کی خواہش کا احترام کیا، آٹا عظمی بخاری کی خواہش کے مطابق بھیجا گیا۔عمر تنویر کے مطابق عظمی بخاری نے کہا تھا مجھے آٹا نہیں ملا، مجھے بھیجوا دیں، 3 دن سے کک کو بھیج رہی ہوں، 790 روپے میں آٹا نہیں ملا، جس پر ہم نے ان کے گھر ٹرک ہی بھیجوا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن