• news

نیب قانون میں ترمیم کے باوجود حوصلے بلند، کرپشن کیسز میں کسی کو نہیں چھوڑینگے: جاوید اقبال

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہاک ہے کہ نیب قانون میں ترمیم کے باوجود افسران کے حوصلے بلند ہیں۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق غیر رسمی گفتگو کرتے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کے باوجود افسران کے حوصلے بلند ہیں اور کرپشن کیسز میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنی۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی مجرموں کو سزا دلوانے کی مجموعی شرح تقریباً ستر فیصد ہے اور نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن