• news

روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں: حکام پلاننگ کمشن

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کی انفراسٹرکچر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق شاہراہوں اور توانائی کی ضروریات کے لئے نجی شعبہ کو شریک کیا گیا، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کا خلا جی ڈی پی کے 5 سے 7 فیصد کے برابر ہے۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑا چیلنج ہے، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ پاکستان میں جدید انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہاؤسنگ اور پانی جیسے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے صوبوں کے پاس زیادہ صلاحیت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن