پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 4 فروری کو پشاور میں طلب
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 4 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ انتظامی اور مالی امور پر مزید پیش رفت کا جائزہ لیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں پہلی بار ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بنگلا دیش کے خلاف سیریز، پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈز پر تبادلہ خیال کیساتھ اہم فیصلوں کی منظوری بھی ہوگی۔ جب کہ بورڈ سربراہ کھیل کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اپنی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔