• news

مایوس نہیں، اب بھی پاکستان کیلئے پرفارم کرسکتا ہوں: شعیب ملک

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ قطعی طور پر مایوس نہیں ہوں اور اب بھی پاکستان کیلئے پرفارم کرسکتا ہوں۔ دور کے اہداف پر نظر نہیں رکھتا، ورلڈ کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر توجہ مرکوز ہوگی، بطور سینئر اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ نوجوانوں کو مواقع ملنے سے مستقبل میں بھی نئے بابر اعظم ملیں گے، پاکستان کی جانب سے کھیلنے سے زیادہ فخر کی کوئی بات نہیں، میں نے اور محمد حفیظ نے ہمیشہ نوجوان کرکٹرز کی مدد کی، کپتان ہونا ضروری نہیں۔ بنگلہ دیشی کرکٹرز کی اکثریت آنے کیلئے تیار تھی، یہاں سکیورٹی اور شاندار ماحول دیکھ کر دیگر بھی آئندہ آنے کیلئے تیار ہوں گے۔ کسی کی پسند ناپسند کا نہیں اپنی کارکردگی کے بارے میں سوچتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن