• news

پاکستان ‘بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گذشتہ روز سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی۔ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیف آپریٹننگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد، سی ای او انویریکس محمد ذاکر، ریجنل ہیڈ جے ڈاٹ محمد دستگیر اور گروپ ڈائریکٹر ٹرانس گروپ راو عمر ہاشم خان بھی موجود تھے۔ بابر حامد کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ایک مختصر مدت میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹرانس میڈیا گروپ نے پاکستان بنگلہ دیش سیریز کیلئے اچھی سپانسر شپ حاصل کر لی ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا بحال ہونا خوش آئند ہے جس سے اپنے سٹار کھلاڑیوں کو بھی قوم کے سامنے کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن