• news

عثمان بزدار کی ناراض ارکان سے ملاقات مؤخر‘ آج ہوگی: ذرائع

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی تحریک انصاف کے ناراض ارکان سے ملاقات مؤخر ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ناراض ارکان کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔ ارکان سے ترقیاتی سکیموں اور فنڈکی تفصیل طلب کر لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی گروپ کی گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ موخر ہوگئی۔ گروپ کے کچھ ارکان میٹنگ میں نہ آ سکے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی گروپ کی میٹنگ ہوگی۔ جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن