• news

290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے مختلف نوعیت کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل نئے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ میزائل 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ غزنوی بیلسٹک میزائل مختلف نوعیت کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس میزائل تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا۔ ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ میزائل کے تجربے کے موقع پر چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور سٹرٹیجک فورسز کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کامیاب تجربے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں افواج کے سربراہان نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی۔ نئے غزنوی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد پاکستان کا دفاع اور بھی مضبوط ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن