جج ویڈیو سکینڈل:ایف آئی اے نے عظمیٰ بخاری کو 28جنوری کو طلب کر لیا
لاہور( وقائع نگار خصوصی ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کو 28جنوری کو اسلام آباد طلب کر لیا ۔عظمی بخاری کو جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید اور عطا اللہ تارڑ بھی ایف آئی اے لاہور کے سامنے پیش ہو چکے ہیں ۔