• news

ایران کے عراق پر میزائل حملوں میں 34 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق میں ایران کے میزائل حملوں میں 34 امریکی فوجی اہلکاروں میں دماغی چوٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔ 17 امریکی فوجی اہلکاروں کو علاج کیلئے جرمنی بھیجا گیا تھا۔ دیگر 17 اہلکاروں نے بھی امداد ملنے کے بعد عراق میں ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ایرانی حملے میں کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن