• news

حکومتی وفد نے خالد مقبول صدیقی کو منالیا، جہانگیر ترین کے گھر ہونے والی ملاقات میں معاملات طے پا گئے:ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو منا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے گھر ہونے والی ملاقات میں معاملات طے پا گئے، حکومت نے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی کی جگہ ایم کیو ایم سے کسی کو وزیر نہیں بنایا جائے گا۔ ایم کیو ایم دفاتر کے حوالے سے حکومت نے گارنٹی دے دی ہے۔ خالد مقبول صدیقی کی جلد وزیراعظم سے ملاقات ہوگی جبکہ حکومت اور ایم کیو ایم وفود کی ملاقات آئندہ بدھ کو ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن