• news

وفاق سے آئی جی سندھ تبادلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط کردیا

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) آئی جی سندھ کے تنازع میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وفاق نے آئی جی سندھ کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کر دیا۔ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی آئی جی سندھ کا تقرر و تبادلہ ہو گا، وزیرِ اعظم دفتر نے اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو سمری تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ سندھ حکومت کے تجویز کردہ ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی جائے، آئی جی سندھ کے تقرر و تبادلے کا معاملہ وفاقی کابینہ دیکھے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹبیلشمنٹ ڈویڑن نے آئی جی سندھ کے تقرر و تبادلے کے لیے سمری بھی تیار کر لی ہے، سندھ حکومت کے تجویز کردہ 5 نام و دیگر خط و کتابت سمری میں شامل کر کے وزیرِاعظم آفس کو ارسال کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ انعام غنی ، ثناء اللّٰہ عباسی ، غلام قادر تھیبو، کامران فضل اور مشتاق مہر کے نام اس سمری میں شامل ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ثناء اللّٰہ عباسی یکم جنوری کو آئی جی خیبر پختون خوا تعینات کیے گئے ہیں، اس لیے ان کا 21 روز بعد ہی بطور ا?ئی جی سندھ تبادلہ ممکن نہیں۔ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے لیے انعام غنی کے نام پر غور کیا جا رہا ہے، جر موجودہ ایڈیشنل ا?ئی جی ا?پریشنز پنجاب ہیں جبکہ وفاق مشتاق مہر کے نام پر بھی سنجیدہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن