• news

سینیٹر رحمٰن ملک سے سبکدوش سری لنکن ہائی کمشنر کی الواداعی ملاقات، خدمات کو سراہا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سری لنکا کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نورالدین محمد شاہدی نے سینیٹ کی سٹیزنگ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کا سینیٹر رحمان ملک سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے نورالدین محمد شاہدی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے نور دین شاہدی سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں شیلڈ پیش کی۔ رحمن ملک نے کہا ۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں نورالدین محمد شاہدی کا کردار مثالی و قابل تحسین ہے۔انہوں نے پاکستان سری لنکا تعلقات کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔نورالدین محمد شاہدی نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان لانے میں اہم کردار ادا کیا۔سری لنکا نے ہمیشہ مشکل وقت و آفات میں پاکستان کا بھرپور مدد کی۔انہوں نے نور دین شاہدی نے پاکستان میں آنکھ کے کارنیا کی پیوند کاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔سری لنکا آنکھ کے کارنیا پاکستان کو عطیہ کرنے کا سب سے بڑا ڈونر ہے جو نور دین شاہدی کے مرہون منت ہے۔سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نور دین شاہدی نے سینیٹر رحمان ملک کا بھرپور تعاون پر کا شکریہ ادا کیااور کہا سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ دوستی اور کام کرنے پر خوشی و فخر محسوس کرتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن