10ہزار سے زائد پولیس افسروں ‘اہلکاروں نے ڈیوٹی دی : رائے بابر سعید
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر ٹیموں کے قیام گاہ اور روٹ سمیت قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران سے بھی ملاقات کی ۔پہلے میچ کیلئے مجموعی طور پر10ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔لاہور پولیس کو رینجرز اور پاکستان آرمی کی بھی معاونت حاصل رہی ۔ سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمید نے اپیل کی کہ شائقین اور شہری سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر عملدرآمد میں تعاون کریں۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں جس کیلئے شہریوں کا روڈ زپر تعاون درکار ہوگا۔، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹیم موومنٹ کے دوران مخصوص شاہراہوں کو محدود وقت کیلئے بند رکھا گیا، سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے قذافی سٹینڈیم کے گردونواح، ڈائیورشن پوائنٹس، داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک آگاہی کیمپ بھی لگائے گئے، ایف سی کالج پارکنگ،لبرٹی پارکنگ،مین انٹرنس پارکنگ اور ڈائیورشن پوائنٹس پر شہریوں میں پھول اور بچوں میں کینڈیز تقسیم کیں گئیں۔